9 اپریل 2014 - 12:37
متحدہ عرب امارات کا بلیک واٹر سے معاہدہ

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملک میں عوامی تحریک کو کچلنے کےلئے امریکہ کی نجی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر سے معاہدہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  التغییر ویب سائٹ کے مطابق حکومت امارات نے بلیک واٹر کے سربراہ اریک پرنس سے معاہدہ کیا ہے جس کی رو سے بلیک واٹر کے آٹھ سو کارندے امارات میں عوامی تحریک کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ تیل کی پائپ لائینوں، تجاری اور اقتصادی مراکز کی بھی حفاظت کریں گے۔ اس سے قبل نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی تھی کہ امارات نے بلیک واٹر کے مالک کی ایک اور کمپنی رفلکس رسپانس سے پانچ سو انتیس ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے ۔ بلیک واٹر کی جانب سے امارات کے لئے بھیجے جانے والے سیکیورٹی کارندوں کا تعلق کولمبیا، جنوبی افریقہ سمیت کچھ اور ملکوں سے ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲